ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے جنوبی غزہ لرز اٹھا!

اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے جنوبی غزہ لرز اٹھا!

Mon, 18 Jan 2021 18:26:47  SO Admin   S.O. News Service

غزہ، 18/جنوری (آئی این اٖیس انڈیا) غزہ کی پٹی میں حماس کے زیر استعمال تنصیبات پر اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں نے بمباری کی۔ سوموار کے روز کی جانے والی بمباری اسرائیل پر غزہ کی پٹی سے داغے جانے والے راکٹ حملوں کے جواب میں کی گئی۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے قریب واقع اسرائیلی شہر اشدود پر دو راکٹ داغے گئے تھے۔ بیان کے مطابق "ان راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے حماس کے زیر استعمال مختلف تنصیبات اور سرنگوں کو بمباری کا نشانہ بنایا۔"

ادھر اسرائیلی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی راکٹ حملوں سے کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔جبکہ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس کے علاقے میں فلسطینی کھیتوں پر بمباری کی جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

غزہ سے کئے جانے والے راکٹ حملوں کی ذمہ داری تا حال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

فلسطینی علاقوں میں 15 سال بعد صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ مئی اور جولائی میں منعقد کئے جائیں گے۔

ان انتخابات کا اعلان حماس اور فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت الفتح کے درمیان مصالحت کی کوششوں کے نتیجے میں ہوا ہے۔


Share: